جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، 12 ارب روپے کے منجمد شیئرز ڈی فریز کرنے کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل پر نوٹس

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس ایاز شوکت نے سماعت کا آرڈر جاری کیا


ویب ڈیسک September 29, 2026

ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نجی بینک کے 12 ارب روپے کے منجمد شیئرز ڈی فریز کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس ایاز شوکت نے سماعت کا آرڈر جاری کیا۔ نیب کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے نجی بینک کے 12 ارب روپے کے اثاثے بحال کردیئے تھے۔

اسلام آباد: نیب کے مطابق احتساب عدالت کا حکم ریکارڈ پر موجود اہم مواد کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ ہے، اثاثے منجمد کرنے کا حکم ختم کرتے وقت اہم شواہد اور ریکارڈ کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

اسلام آباد: عدالت نے نیب کی درخواست پر سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔