خیبرپختونخوا کے قبائلی عمائدین سیاسی کشیدگی ختم کروانے کیلیے متحرک، گورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں

مشران پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان مفاہمتی کردار ادا کریں گے، ذرائع


ویب ڈیسک September 29, 2026

پشاور: وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان بڑھتی سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے قبائلی جرگہ کے عمائدین نے گورنر کے پی اور وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے بعد قبائلی عمائدین نے رابطے شروع کردیے  اور ایک وفد نے گورنر خیبرپختونخوا ور وزیراعلی سے ملاقات کی۔

ملک خان مرجان کی سربراہی میں جرگے نے فریقین سے رابطے شروع کیے جبکہ قبائلی مشران کا ایک وفد وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچا جہاں اُن کی سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی۔

جرگہ پی ٹی آئی کے مطالبات اور وفاقی حکومت کے مؤقف کے درمیان مفاہمت اور مذاکرات کی راہ نکالنے کی کوشش کرے گا۔ 

جرگہ عمائد ملک خان مرجان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات اور وفاقی حکومت کے مؤقف کے درمیان مفاہمت اور مذاکرات کی راہ نکالنے کی کوشش کرے گا۔