خیبرپختونخوا اسمال انڈسٹریز پر پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ کابینہ کمیٹی کے فیصلے تک مؤخر

پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کا مسئلہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے زیر غور ہے اس لیے فی الحال اس کو نافذ نہیں کیا جا سکتا


وقائع نگار September 30, 2026

پشاور:

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمال انڈسٹریز پر پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کو کابینہ کمیٹی کے حتمی فیصلہ آنے تک مؤخر کر دیا گیا ہے،‏ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کا مسئلہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے زیر غور ہے اس لیے فی الحال اس کو نافذ نہیں کیا جا سکتا۔‏

اس امر کا فیصلہ اسمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ میں منعقدہ ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ایم ڈی ایس آئی ڈی بی عبدالحمید خان نے کی۔‏ اجلاس میں ایس آئی ڈی بی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور اسمال انڈسٹلسٹ ایسوسی ایشن پشاور اسٹیٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کافی بحث و مباحثہ کے بعد فیصلہ ہوا کہ پراپرٹی ٹیکس کا مسئلہ صوبائی کمیٹی کے زیر غور ہے اس لیے کابینہ کمیٹی کے حتمی فیصلہ تک یہ معاملہ زیر غور رہے گا جس پر اجلاس میں شریک ممبران نے اتفاق کیا۔‏

اس موقع پہ ایس آئی ڈی بی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ ایس آئی ڈی بی صنعت کاروں کی سہولت اور اسمال انڈسٹریز کی پائیدار ترقی پر اثر انداز ہونے والے معاملات کو حل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔‏