سپرہائی وے کراچی پر تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق

حادثہ سپرہائی وے سے ناردرن بائی پاس کٹ کے قریب پیش آیا


ویب ڈیسک October 01, 2026

کراچی:

سپرہائی وے پر تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ سپرہائی وے سے ناردرن بائی پاس کٹ کے قریب پیش آیا۔