انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی

’دہلی سے‘ نامی ریسٹورنٹ اس سے قبل تقریباً 18 لاکھ بھارتی روپے کے قرض میں ڈوبا ہوا تھا


ویب ڈیسک October 01, 2026

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے شوہر ویرات کوہلی کیلئے چھولے بھٹورے منگوانے کے ایک آرڈر نے ممبئی کے چھوٹے سے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی۔

’دہلی سے‘ نامی ریسٹورنٹ 2022 میں تقریباً 18 لاکھ بھارتی روپے کے قرض میں ڈوبا ہوا تھا اور مالکان اسے بند کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

اسی دوران کامیڈین ابھیشیک اپمنیو نے ریسٹورنٹ کے چھولے بھٹورے کی انسٹاگرام پر تعریف کی، جس کے بعد انوشکا شرما نے ویرات کیلئے یہاں سے کھانا منگوایا اور سوشل میڈیا پر اس کی تعریف کر دی۔

مالکان کے مطابق انوشکا کی پوسٹ کے بعد ریسٹورنٹ پر گاہکوں کا رش لگ گیا ہے۔

آج یہ کاروبار چار برانچز تک پھیل چکا ہے، جہاں روزانہ تقریباً 3 ہزار پلیٹس فروخت ہونے اور ماہانہ فروخت 2 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔