ایڈ شیرن کو کرارا جواب؛ ریپر میکلمور کا 'فری فلسطین' ٹور مکمل طور پر سولڈ آؤٹ

انہوں نے کہا کہ ٹور کی مکمل لائن اپ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک October 01, 2026

امریکی ریپر میکلمور نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ’فری فلسطین‘ ٹور کے تینوں شوز کے ٹکٹس فوری طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔

میکلمور نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے بتایا کہ ڈبلن، پیرس اور لندن میں ہونے والے شوز سولڈ آؤٹ ہو چکے ہیں اور ٹور سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطینی عوام اور ان کی مدد کرنے والی تنظیموں کیلئے مختص ہو گی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

میکلمور نے مداحوں کے ردعمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹور کی مکمل لائن اپ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت میکلمور کو فلسطین کی حمایت میں بیانات کے بعد ایڈ شیرن کے ’لوپ ٹور‘ سے بطور اوپننگ آرٹسٹ ہٹائے جانے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔