سندھ میں زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ٹیکس دہندگان 31 اکتوبر تک زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کرا کے جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچ سکتے ہیں


اسٹاف رپورٹر October 01, 2026

کراچی:

سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس سال 2025-26 کے لیے زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نئی تاریخ 31 اکتوبر 2026 مقرر کردی ہے۔

اس حوالے سے سندھ ریونیو بورڈ نے جمعرات کو سرکلر نمبر 2/2026 جاری کردیا، جس کے مطابق ٹیکس دہندگان کو پہلے 30 ستمبر 2026 تک زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کرانا تھا۔

سرکلر کے مطابق ٹیکس دہندگان اب 31 اکتوبر 2026 تک اپنے زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کراسکیں گے۔ اس طرح سندھ حکومت کی جانب سے ریٹرن جمع کرانے والوں کو ایک ماہ کی اضافی مہلت دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے لیے فارم AIT-03 استعمال ہوگا، جبکہ ٹیکس دہندگان کو ریٹرن آن لائن جمع کرانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

ٹیکس دہندگان 31 اکتوبر تک زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کرا کے جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچ سکتے ہیں۔