کراچی:
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ بڑی نوعیت کی کمی آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3ہزار 764ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 10ہزار روپے کی کمی سے 3لاکھ98ہزار 936روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 8ہزار 573روپے کی کمی سے 3لاکھ 42ہزار 23روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 80 سینٹس کی کمی سے 45ڈالر 70سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 180روپے کی کمی سے 5ہزار 48روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 155روپے کی کمی سے 4ہزار 327روپے کی سطح پر آگئی۔