پشاور:
خیبرپختونخوا میں مہنگائی، بدامنی اور بے روزگاری کی وجہ سے شہری صوبائی حکومت سے نالاں ہیں۔
صوبے میں بدامنی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی پر بعض شہریوں نے کے پی حکومت سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے زیر اقتدار صوبے میں حکمرانی کی صورتحال کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی، بدامنی اور بے روزگاری سے سخت پریشان ہیں، جبکہ صوبائی حکومت عوامی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
شہریوں نے خیبرپختونخوا کے عوام سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور دیگر سیاسی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ شہریوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے لوگوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ عوامی ٹیکس کا پیسہ صوبے کی ترقی کے بجائے دھرنوں، سیاسی ریلیوں اور احتجاج پر خرچ کیا جارہا ہے۔