بابر اعظم نے سیلفی لینے والے مداح کا موبائل فون پھینک دیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بابر اعظم کے رویے پر شدید تنقید کی۔


ویب ڈیسک October 02, 2026

قومی کرکٹر بابر اعظم ایک مداح کے ساتھ مبینہ نامناسب رویے کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ کے دوران ایک مداح بابر اعظم کے قریب آکر سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے، جس پر کرکٹر اس کا موبائل فون ہاتھ سے لے کر ایک جانب پھینک دیتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مسلسل خلل کے باعث بابر اعظم برہم ہوئے، تاہم ان کا ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بابر اعظم کے رویے پر شدید تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا، ’’پرفارمنس زیرو اور اٹیٹیوڈ 100‘‘ جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ مداحوں کے ساتھ ایسا رویہ مناسب نہیں۔

واقعے پر بابر اعظم کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

Babar Azam Under Fire For Disrespecting FanBabar Azam Under Fire For Disrespecting FanBabar Azam Under Fire For Disrespecting Fan