اسلام آباد:
پاک فوج کی دشمن کے خلاف عظیم کامیابی کی علامت یادگار فتح کو 3 اکتوبر کو ایک شاندار تقریب میں عوام کے لیے کھولا جائے گا۔
معرکہ حق کی عظیم فتح کو اجاگر کرنے کے لیے یادگار فتح پر پروجیکشن مپینگ کا ایک جدید نظام بھی نصب کیا گیا ہے۔
تقریب میں قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کےعزم کو شاندار انداز میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
جدید ٹیکنالوجی اور فن تعمیر کا شاہکار ’’یادگار فتح‘‘ غیر متزلزل قومی عزم اور مسلح افواج کی جرات کی لازوال علامت ہے۔