اسلام آباد پر بار بار چڑھائی حل نہیں، امید ہے مذاکرات سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے، طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مذاکرات میں خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی روک تھام سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی


ویب ڈیسک October 02, 2026

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کا حل سیاسی طریقے سے ہونا چاہیے۔

اسپیکر چیمبر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مذاکرات میں خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی روک تھام سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے میں تعاون نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر بار بار چڑھائی کرنا مسائل کا حل نہیں ہے۔طارق فضل چوہدری نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔