بھارتی شہر لکھنؤ میں جنس کی تبدیلی کی سرجری کے معاملے پر ماں سے ہونے والا تنازع اس وقت خوفناک رخ اختیار کر گیا جب 17 سالہ نوجوان نے اپنی والدہ کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروانے کا خواہش مند نوجوان خود کو لڑکی سمجھتا تھا اور آپریشن کے لیے بضد تھا جبکہ اس کی والدہ سرجری کے بجائے طبی اور نفسیاتی مشاورت کا مشورہ دیتی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسی معاملے پر ماں اور بیٹے کے درمیان طویل عرصے سے جھگڑے ہونا معمول کی بات تھی۔ اختلاف جاری تھا۔ گزشتہ روز ہونے والی بحث قتل کی ہولناک واردات میں تبدیل ہوگئی۔
لڑکے نے تیز دھار آلے سے ماں کے سر پر وار کرکے انھیں قتل کردیا اور خود ہی پولیس کو فون کرکے ماں کے قتل کے بارے میں بتایا۔ پولیس کو قاتل بیٹے کی ڈائری سے قتل کی منصوبہ بندی کے شواہد مل گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائری میں قتل کے لیے استعمال ہونے والی چیزوں جیسے تیز دھار آلہ، مرچ پاؤڈر اور گرم پانی کے استعمال کا ذکر بھی موجود تھا۔
تفتیش میں نوجوان کے قتل کے بعد قانونی کارروائی، نابالغ ملزم کو ملنے والی سزا اور پولیس کے ممکنہ اقدامات سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا تھا۔