نازش جہانگیر ٹوٹا دل رکھنے والے شخص سے شادی کیلئے تیار

اداکارہ کے مطابق انہیں اس بات کی خوشی ہو گی کہ وہ اس کے ٹوٹے ہوئے دل کو دوبارہ جوڑنے کی وجہ بنیں۔


ویب ڈیسک October 03, 2026

اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کے حوالے سے خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے ہونے والے شوہر کا ماضی میں دل ٹوٹ چکا ہو تو انہیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

حالیہ انٹرویو کے دوران نازش جہانگیر سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں، جس پر اداکارہ نے کہا کہ اس حوالے سے ان کی زیادہ ڈیمانڈز نہیں ہیں۔ وہ ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان ہی کی طرح ہو، جس کے ساتھ وہ ہنس سکیں، زندگی سے لطف اندوز ہوں، کبھی کبھار لڑائی جھگڑا بھی ہو اور دونوں مل کر زندگی گزاریں۔

Nazish Jahangir says she would accept future partner with broken heart

انٹرویو کے دوران اداکارہ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ اگر ان کی زندگی میں آنے والے شخص کا پہلے کبھی دل ٹوٹ چکا ہو تو کیا وہ اسے قبول کریں گی؟ اس پر نازش جہانگیر نے کہا کہ وہ ایسے شخص کو نہ صرف قبول کریں گی بلکہ انہیں اس بات کی خوشی ہو گی کہ وہ اس کے ٹوٹے ہوئے دل کو دوبارہ جوڑنے کی وجہ بنیں۔