وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے گفتگو

 وزیرداخلہ نے اپوزیشن سے ہونیوالے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک October 03, 2026

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی، وزیرداخلہ نے اپوزیشن سے ہونیوالے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی روانہ ہوگئے۔