کائنات امتیاز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سابق فاسٹ بولر اب بطور میچ ریفری اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں


ویب ڈیسک October 04, 2026

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کائنات امتیاز نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 19 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ وہ اب بطور میچ ریفری اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔