مہینوں سے ویران چلڈرن اسپتال نارتھ کراچی کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

اجلاس کی صدارت کیلئے سی ای او ڈاکٹر شاہد رضا چلڈرن اسپتال پہنچ گئے


ویب ڈیسک October 05, 2026

مہینوں سے ویران چلڈرن اسپتال نارتھ کراچی کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے تحت  آج اسپتال سابقہ انتظامیہ سے نئی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا.  

اسپتال کی حوالگی اور تحویل کا  اہم اجلاس چلڈرن اسپتال نارتھ کراچی میں جاری ہے. اجلاس کی صدارت کیلئے سی ای او ڈاکٹر شاہد رضا چلڈرن اسپتال پہنچ گئے. 

اسپتال کا انتظام نئے سرے سے سنبھالنے کیلئے اہم اجلاس میں ایڈمنسٹرٹر عارف نیاز نے بھی شرکت کی.

اسپتال کے 400 سے 450 ملازمین کے مستقبل کا معاملہ بھی اجلاس میں زیرغور آئے گا. ملازمین کی بڑی تعداد اسپتال کے احاطے میں موجود ہے.