سکھر: ریاست خیرپور کے آخری حکمران انتقال کر گئے

مرحوم نے قیامِ پاکستان کے بعد کے عبوری دور میں ریاستِ خیرپور کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا


ویب ڈیسک October 06, 2026

سابق ریاست خیرپور کے آخری سکھر میں حکمران انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق میر علی مراد خان تالپور کے صاحبزادے پرنس میر مہدی رضا نے انتقال کی تصدیق کر دی ہے، میر علی مراد خان تالپور دوم ایس آئی یو ٹی اسپتال سکھر میں زیر علاج تھے۔

خاندانی زرائع  کے مطابق نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی تدفین تالپور خاندان کے آبائی قبرستان (کوٹ ڈیجی) میں کی جائے گی۔

امیرِ سابق ریاست خیرپور کے انتقال پر کوٹ ڈیجی سمیت پورے ضلع میں گہرے رنج و غم کی فضا ہے، اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد جنازے اور تعزیت کے لیے پہنچ رہی ہے۔

مرحوم نے قیامِ پاکستان کے بعد کے عبوری دور میں ریاستِ خیرپور کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کے قیام کے بعد انہوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح پر اعتماد کا اظہار کیا اور ریاستِ خیرپور کے پاکستان سے الحاق کی دستاویز پر دستخط کیے۔