چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کا 16 سالہ مغویہ کو کل تک پیش کرنے کا حکم

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے


ویب ڈیسک October 06, 2026

لاہور ہائیکورٹ میں 16 سالہ مغویہ کی درخواست پر سماعت ہوئی جب کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم مغویہ کو کل تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے  استفسار  کیا کہ آئی جی صاحب  دیکھا ہے اپ کے انڈر کیا ہو رہا ہے، عدالت نے تفتیش میرٹ پر کرنے کا حکم دیا، اگر کوئی لڑکی گھر نہ پہنچے تو پولیس کیا کرے گی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ  پولیس دو سال کیا کرتی رہی، کیا لوگ پولیس کی بجائے اپنا کام خود کرنا شروع کر دے، مغوی کو عدالت میں پیش کریں، پہچان ہوسکے۔

عدالت میں ائی جی پنجاب پولیس راو عبدالکریم اور سی پی او فیصل آباد  تنویر حسین پیش ہوئے،  چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سکینہ بی بی کی بازیابی کے لیے اس کی والدہ سعدیہ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

موقف کے مطابق عدالت میں کروائی گئی یقین دہانی کے باوجود مغویہ کو بازیاب نہین کرایا جا سکا، عدالت مغویہ کی بازیابی کا حکم دے استدعا۔