بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان اپنے عہدے سے مستعفی

ہرمن پریت کور کی کپتانی میں بھارت نے 2025 کا ورلڈکپ، 2026 کا ایشیا کپ اور ایشین گیمز میں لگاتار دو گولڈ میڈل جیتے


اسپورٹس ڈیسک October 06, 2026

ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

ہرمن پریت کور نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں ہے، برسوں کی یادیں، جذبات، قربانیاں اور لمحات وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ذاتی کارکردگی، ترقی اور ذاتی خواہشات کو پسِ پشت ڈال دیا تھا۔

ہرمن پریت کور کی کپتانی میں بھارت نے 2025 کا ورلڈکپ، 2026 کا ایشیا کپ اور ایشین گیمز میں لگاتار دو گولڈ میڈل جیتے۔

ان کی کپتانی میں بھارت نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دی اور 1999 کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ میں دو طرفہ سیریز جیتی۔

ہرمن پریت کور کی جگہ اب سمرتی مندھانا کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔