پشاور:
خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز نے 7 سے 10 اکتوبر کے درمیان ہونے والے میٹرک کے پرچے منسوخ کردیے۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات دوئم کا آغاز اب 12 اکتوبر سے ہوگا جبکہ 7 سے 10 اکتوبر کے پرچوں کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
اس حوالے سے بورڈز انتظامیہ نے وجوہات ظاہر نہیں کیں البتہ بنوں بورڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حالات کی خرابی اور ڈسٹرکٹ میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے امتحانات منسوخ کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں لانگ مارچ بھی نکالا جارہا ہے جس کے باعث وہاں بعض علاقوں میں معمولات متاثر ہیں۔