سرکاری اسکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری

پہلے دن 14 ہزار 605 عازمینِ حج نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کرلی


ویب ڈیسک October 06, 2026

اسلام آباد:

سرکاری اسکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پہلے دن 14 ہزار 605 عازمینِ حج نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کرلی، ون لنک کے ذریعے 10 ہزار عازمینِ حج نے گھر بیٹھے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کی، 899 افراد نے بینک کارڈ جبکہ 3 ہزار 612 افراد نے مینول بینک چالان کو ترجیح دی۔

ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 75 فیصد سے بڑھ گیا، حج واجبات کی دوسری قسط کی مد میں 9 اشاریہ 3 ارب روپے موصول ہو گئے۔

 سرکاری اسکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر ہے، دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل حج پورٹل پر میڈیکل  فٹنس سرٹیفیکیٹ اپلوڈ کرنا لازم ہے۔