لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا کو بڑا ریلیف دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ کی بہن رمشا اقبال کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عبہر گل نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے رمشا اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ رمشا اقبال نے سیشن کورٹ کے مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھاْ۔