سری لنکا کے خلاف سیریز، پاکستان ٹیم کا اسکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کے روز کھیلا جائے گا


ذوالفقار بیگ October 07, 2026

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ اور آفیشلز اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور آفیشلز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ہیں جبکہ صائم ایوب اور عرفات منہاس بدھ کے روز اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ کی شام 5 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تربیتی سیشن کا آغاز کرے گا، جہاں ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاری کرے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کے روز کھیلا جائے گا۔