اپر دیر:
خال شلفلم کے مقام پر یوٹانگ بس ڈمپر اور کار سے ٹکرانے کے بعد دریائے پنجکوڑہ کے کنارے کھائی میں جا گری۔
ریسکیو 1122 کے مطابق مسافر بس دیر اپر سے پشاور جا رہی تھی، حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں 4 ایمبولینسز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
عملے کی جانب سے 8 زخمیوں کو خال آر ایچ سی اور 6 افراد کو تیمرگرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔