آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مکمل، اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں مکمل ہوئی، ذرائع


ارشاد انصاری October 07, 2026
فوٹو: فائل

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت چوتھے اقتصادی جائزہ بارے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں اور عملے کی سطح پر معاہدہ جلد طے پانےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح پر معاہدے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائےگی۔

مذاکرات کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں مکمل ہوئی، آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے اور ریونیو موبلائزیشن کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نجکاری کے پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کو کم کیا جارہا ہے اور گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کیا جا رہا ہے۔