راولپنڈی؛ مبینہ انجکشن سے نوجوان جاں بحق، نجی کلینک سیل

ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نعمان گلزار نے حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کی کلینک سیل کردیا، حکام


جمیل مرزا October 07, 2026
فوٹو: ایکسپریس نیوز

راولپنڈی میں نوجوان مبینہ انجکشن سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ہزارہ کالونی میں قائم نجی کلینک سیل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق 30 سالہ امجد گلے کی خرابی کے باعث علاج کے لیے نجی کلینک گیا تھا جہاں مبینہ طور پر انجکشن لگنے کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور بعدازاں وہ جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق کلینک میں مبینہ طور پر غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر احسان غنی کے احکامات پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نعمان گلزار نے حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کی کلینک سیل کردیا۔

مزید بتایا گیا کہ واقعے کی قانونی اور محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ ذمہ داری کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔