بھارتی فوج اورگودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا ناکام 

پٹھان کوٹ سمیت متعدد واقعات کا جھوٹا الزام پاکستان پرلگاکراس کا سیاسی فائدہ حاصل کیاگیا


ویب ڈیسک October 08, 2026

بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی کےفالس فلیگ آپریشن میں پاک فوج کے اہلکارکو شہید کرنے کا گمراہ کن دعویٰ مسترد کر دیا.

سینئربھارتی صحافی اور دی پرنسپل انڈیا کے ایڈیٹراجے شکلا نے بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں خفیہ ایجنسیوں،عدالتوں اورفوج جیسےریاستی اداروں کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیا جا رہاہے.

پلوامہ،پہلگام، پٹھان کوٹ سمیت متعدد واقعات کا جھوٹا الزام پاکستان پرلگاکراس کا سیاسی فائدہ حاصل کیاگیا.

پہلگام فالس فلیگ پربھی پارلیمنٹ میں بحث کی بجائے فرضی انکاونٹرزمیں دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا. اس بار مقبوضہ کشمیرمیں سابق پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کی شہادت کا ڈرامہ رچایا گیا،جس سے بھارت کوہزیمت کا سامنا ہوا.

بھارت کے پاس کسی چیزکے ثبوت نہیں اگر ہوتے تو عالمی فورمز پر رکھے جاتے جو کہ نہیں رکھے گئے، یہ سب فالس فلیگ آپریشنز وزیراعظم آفس میں بیٹھا اجیت دووال کروارہا ہے.

بھارتی میڈیا اجیت دووال کی ایما پرجھوٹی خبریں اور من گھڑت بیانیےچلاتا ہے.