امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے امریکہ میں کام کرنے کے خواہشمند بین الاقوامی طلباء کے لیے 70,000 ہزار ڈالرز فیس کی تجویز پیش کی تھی، جو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی اندراج پر کریک ڈاؤن کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے۔
ایک مجوزہ اصول کے تحت اسکولوں کو ہر اس طالب علم کی فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوگی جو اختیاری پریکٹس ٹریننگ پروگرام میں حصہ لیتا ہے، جسے OPT کہا جاتا ہے. جو طلباء کو اسکول میں اپنے وقت کے دوران یا اس کے بعد ملازمت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
طلباء عام طور پر پوسٹ گریجویشن کے دوران ایک سال کیلیے کام کے اہل ہوتے ہیں جبکہ کچھ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبے اضافی دو سال کے لیے اہل ہوتے ہیں۔
اسکولوں کو پروگرام کے لیے ہر نئے طالب علم کی ابتدائی درخواست کے لیے 70,000 اور ہر تجدید کے لیے 30,000 ڈالر فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔