میسی نے الوداعی میچ کے بعد سیلفی لینے والے مخالف کھلاڑی کو جھڑک دیا

الوداعی لمحات میسی کیلیے انتہائی جذباتی تھے اس لیے بارہا سیلفی کی کوشش پر ان کا ردعمل قابلِ فہم بھی قرار دیا جارہا ہے


اسپورٹس ڈیسک October 08, 2026

لیونل میسی کے ارجنٹائن کے لیے آخری بین الاقوامی میچ کے اختتام پر ایک دلچسپ مگر ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی۔

میچ کے بعد میسی بینن کے کھلاڑیوں سے مصافحہ اور ملاقات کر رہے تھے تاہم ایک کھلاڑی مسلسل ان سے سیلفی کے لیے رکنے کی درخواست کرتا رہا۔

صورتحال سے بظاہر ناراض میسی نے اسے ہاتھ سے پیچھے ہٹایا اور جھڑک دیا۔

بینن کے امیرو امادو نے مداخلت کرتے ہوئے اپنے ساتھی کو صبر کرنے کا کہا اور میسی کو کچھ وقت دینے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میسی کے اس رویے پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔

دوسری جانب بعض صارفین کا ماننا ہے کہ میسی پورے میچ کے دوران بینن کے کھلاڑیوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے تھے۔ تاہم الوداعی لمحات ان کے لیے انتہائی جذباتی تھے، اس لیے بار بار سیلفی کی کوشش پر ان کا ردعمل بھی قابلِ فہم ہے۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن نے بینن کو 0-3 سے شکست دی جس میں 39 سالہ میسی نے ایک گول کیا اور دو گولز میں معاونت فراہم کی۔