پمز اسپتال میں افسوسناک سانحے کے بعد راولپنڈی کے اسپتال کی نرسری میں دھواں پھیل گیا۔
ذرائع نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں بچوں کی نرسری میں مبینہ شارٹ سرکٹ ہوا، بچوں کی نرسری میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا، بچوں کی نرسری بیسمنٹ میں ہونے کے باعث اسٹاف کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ایم ایس ڈاکٹر اکرام اللہ نیازی نے کہا کہ شارٹ سرکٹ تھا قابو پا لیا گیا ہے، کوئی بچہ یا عملے کا کوئی فرد متاثر نہیں ہوا، ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی۔