کراچی:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 125 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 4لاکھ 35ہزار 036 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 515روپے کے اضافے سے 3لاکھ 72ہزار 973روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 20سینٹس کی کمی سے 58ڈالر 90سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 120روپے کی کمی سے 6ہزار 368روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 103روپے کی کمی سے 5ہزار 459روپے کی سطح پر آگئی۔