انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے کئی برس ساتھ رہنے کے بعد شادی کرلی

ویب ڈیسک  جمعـء 29 اگست 2014
انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ 2005 میں ایکشن فلم ’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ 2005 میں ایکشن فلم ’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

پیرس: ہالی ووڈ کے معروف جوڑے انجلینا جولی اور بریڈ پِٹ 9 برس ساتھ گزارنے کے بعد بالآخررشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے انجلینا جولی اور بریڈ پِٹ کی شادی کی تقریب فرانس کے ایک گاؤں کورانس کے ایک چھوٹے سے گرجا گھر میں منعقد کی گئی تھی اس سے قبل انہوں نے کیلی فورنیا کے ایک مقامی جج سے شادی کا سرٹیفیکٹ حاصل کیا جو باقاعدہ شادی کروانے کے لئے فرانس پہنچے۔ اس موقع پر اداکار جوڑے کے تمام بچوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ ابتدا میں جوڑے نے اس شادی کو خفیہ رکھا تھا تاہم گزشتہ روز نوبیاہتا جوڑے کے ترجمان نے ان کی شادی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ 2005 میں ایکشن فلم ’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے۔ تب سے ہی وہ اکٹھے رہ رہے تھے اور اس جوڑے کے 6 بچے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔