وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے ساتھ خیبر پختونخوا کی صورتحال خصوصاً پی ٹی آئی لانگ مارچ بارے گفتگو ہوئی، معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، مولانا نے ایک بار پھر مؤقف دہرا دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہر ممکن کوشش کی کہ معاملات سیاسی انداز میں حل ہوں۔