میکسیکو کی جیل میں ہنگامہ آرائی، افراد10 ہلاک اور 16 زخمی

واقعے کے بعد حفاظتی اقدام کے طور پر ملاقاتیں معطل کر دی گئی ہیں


ویب ڈیسک October 09, 2026

میکسیکو کی ریاست سینالوآ کے شہر مازاتلان کی ایل کاسٹیلو جیل میں شدید ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 9 قیدی اور ایک ملاقات کے لیے آنے والا فرد شامل ہے۔ 16 قیدی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ خاندانی ملاقات کے اوقات میں شروع ہوا اور قیدیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران آتشیں اسلحہ بھی استعمال کیا گیا۔

فوج، نیشنل گارڈ، بحریہ اور ریاستی سکیورٹی اہلکاروں نے جیل میں داخل ہو کر صورتحال پر قابو پایا۔

حکام کے مطابق جیل اب مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ جیل میں تقریباً 1,800 قیدی موجود ہیں۔ واقعے کے بعد حفاظتی اقدام کے طور پر ملاقاتیں معطل کر دی گئی ہیں۔