پینٹاگون کا ایران کی اہم عسکری تنصیبات پر حملے کا منصوبہ، امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی فوج خطے میں اپنی موجودگی بڑھا رہی ہے


ویب ڈیسک October 09, 2026

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے ایران کے خلاف ایک نئے تقریباً تین روزہ شدید فوجی آپریشن کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ اہداف میں ایران کے میزائل ذخائر اور لانچنگ تنصیبات، ڈرونز کے ذخائر اور متعلقہ مراکز، اہم توانائی کی تنصیبات، پاسدارانِ انقلاب کے بعض کمانڈ مراکز اور دیگر فوجی تنصیبات شامل ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے دوسری جانب پینٹاگون کا منصوبہ تیار ہونے کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 3 نومبر کے امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر نیا حملہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اس کی وجہ ایران کے ساتھ جاری "مثبت" بات چیت بھی بتائی ہے۔

دوسری طرف امریکی فوج خطے میں اپنی موجودگی بڑھا رہی ہے اور تین امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کی تعیناتی کی اطلاعات ہیں.