سونا مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 59 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 5900 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا


اسٹاف رپورٹر October 09, 2026

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں 59 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 184  ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پانچویں روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 40 ہزار 936روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح  مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 58 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے  ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 144 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 512 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 123 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 582 روپے کی سطح پر آگئی۔