پاکستان تحریک انصاف کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی محمد خان نے ایاز صادق سے رابطہ کیا


ویب ڈیسک October 09, 2026

پاکستان تحریک انصاف  نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کیا 

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی محمد خان نے ایاز صادق سے رابطہ کیا، علی محمد خاں نے کہا کہ مذاکرات کا تیسرا دور لازمی ہونا چاہیے، مذاکرات ہوں گے تو معاملات بہتری کی طرف جائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کا تیسرا دور ہو تاکہ سیاسی تناؤ میں کمی آسکے۔

علی محمد خان نے کہا کہ  تمام سیاسی رہنماؤں کو اسلام آباد میں ہونا چاہیے تاکہ بات چیت کا عمل جاری رہے ، ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی تناؤ کا حل خون خرابے کے بغیر نکل آئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بار بار حکومت کو مذاکرات کا راستہ فراہم کیا، سردار آیاز صادق لاہور میں ہے اسلام اباد آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی۔