لاہور:
وفاق نے پنجاب حکومت سے پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔
صوبے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت اور فنڈز کے استعمال کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔
پائیدار ترقی اہداف پروگرام پنجاب کے تمام اضلاع میں جاری ہے جس کے لیے مجموعی طور پر 22 ارب روپے کے فنڈز مختص ہیں۔ پروگرام کا مقصد مقامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی کام اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے۔
پروگرام کے تحت سڑکوں، گلیوں، صاف پانی اور نکاسی آب کی اسکیموں کے لیے فنڈز دیے جاتے ہیں۔ تعلیم، صحت، بجلی اور دیگر عوامی سہولتوں کے منصوبے بھی پروگرام میں شامل ہیں۔