فیصل آباد کے علاقے خالد آباد میں گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
مقتولین میں ملزم کی بھابی اور بھتیجی شامل ہیں، جبکہ زخمی ملزم کے بھائی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جہاں سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔
سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔