پاکستان کی ٹیکنالوجی میں جدت اور شاندار کامیابیوں  کا عالمی اعتراف

پاکستانی اداروں نے بین الاقوامی ٹیکنالوجی ایونٹ میں11 کیٹگریزمیں ایوارڈ جیت کرملک کا نام روشن کردیا


ویب ڈیسک October 10, 2026

پاکستان کی جدت اور ٹیکنالوجی میں شاندار کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی اداروں نے بین الاقوامی ٹیکنالوجی ایونٹ میں11 کیٹگریزمیں ایوارڈ جیت کرملک کا نام روشن کردیا ہے۔ پاکستانی ٹیکنالوجی اداروں نے ایشیائی واوشیانی کمپیوٹنگ انڈسٹری آرگنائزیشن کےایونٹ میں مختلف کیٹیگریزمیں ایوارڈ جیتے ہیں۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں منعقدہ ڈیجیٹل اینڈ اے آئی ایوارڈز2026 میں ایشیا اوراوشیانا کے26 ممالک نے شرکت کی۔

اس موقع پر سائبرسیکیورٹی، صحت، تعلیم، زراعت اورمالیاتی خدمات میں پاکستان کی نمایاں کامیابی نےعالمی سطح پرپاکستانیوں کا سرفخرسے بلند کردیا ہے۔

چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسزایسوسی ایشن ڈاکٹر شعیب اے خان کے مطابق ایوارڈز پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبے کی جدت اور صلاحیتوں کا واضح  ثبوت ہیں۔