ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آ رہے ہیں۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی کاوشوں سے پاکستان میں صنعتی ترقی کو روایتی مراکز سے آگے بڑھانے کے لیے نئے سرمایہ کاری مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
ایس آئی ایف سی گلگت بلتستان میں ’مقپونداس خصوصی اقتصادی زون‘ کی ترقی کے لیے متعلقہ اداروں کو یکجا کر رہا ہے۔
اس منصوبے کے تحت 250 ایکڑ پر محیط ’مقپونداس خصوصی اقتصادی زون‘ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے قائم کیا جا رہا ہے۔ اس زون کے قیام سے زرعی پیداوار، معدنیات، دستکاری اور لکڑی کی مصنوعات میں سرمایہ کاری و روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
’مقپونداس زون‘ گلگت بلتستان کی قدرتی صلاحیتوں اور چینی منڈیوں تک رسائی سے سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔