معاذ صداقت کے ’نولُک سکس‘ کا چرچہ، ویڈیو وائرل

نوجوان بیٹر نے اسی اوور میں ایک اور چھکا لگا کر اپنی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا


اسپورٹس ڈیسک October 10, 2026

پاکستان کے نوجوان بلے باز معاذ صداقت نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلکش بیٹنگ سے شائقین کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔

معاذ نے اپنے کیریئر کی دوسری ہی گیند پر سری لنکن فاسٹ بولر ایشان مالنگا کی آف اسٹمپ سے باہر پڑنے والی فل لینتھ گیند پر شاندار ’نولُک سکس‘ جڑ دیا جس نے گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں کو خوب محظوظ کیا۔

نوجوان بیٹر نے اسی اوور میں ایک اور چھکا لگا کر اپنی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

معاذ کے ان منفرد شاٹس نے نہ صرف میچ میں سنسنی پیدا کی بلکہ ان کی صلاحیتوں اور اعتماد کو بھی نمایاں کردیا۔