راولپنڈی: شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار

مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزمان نے  مجھ سے زیادتی کی، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا


ویب ڈیسک October 11, 2026

راولپنڈی میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد جو گرفتار کرلیا۔

مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزمان نے  مجھ سے زیادتی کی، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کرایا گیا ہے،ایس پی راول بیدار بخت گوندل نے کہا کہ زیر حراست اشخاص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔