راولپنڈی میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد جو گرفتار کرلیا۔
مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزمان نے مجھ سے زیادتی کی، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کرایا گیا ہے،ایس پی راول بیدار بخت گوندل نے کہا کہ زیر حراست اشخاص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔