جامعہ کراچی میں تعلیمی سال 2027 ء مارننگ پروگرام کے 20 مختلف شعبہ جات کے لئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ہے.
بی ایس،بی ایڈ(آنرز)،بی ای،ڈی پی ٹی اورفارمیسی(مارننگ وایوننگ) پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ جاری ہے. کراچی نشستوں کے لئے داخلہ ٹسیٹ میں 7 ہزار سے زائدامیدواروں کی شرکت رہی.
داخلہ ٹیسٹ کے لئے مختلف شعبہ جات میں 20 امتحانی مراکزقائم کئے گئے، طلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولت کیلئے جامعہ کےتمام داخلی دروازوں پر پوائنٹس(بسوں) کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا.
پوائنٹس طلبہ کو امتحانی مراکز تک پہنچانے اور واپس گیٹس تک لے کرجانے کی سہولت فراہم کررہے ہیں.