خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ، اڈیالہ جیل اور گردونواح میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے 6 کلومیٹر کے علاقے میں اضافی پولیس تعینات کردی گئی ہے


ویب ڈیسک October 11, 2026

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر اڈیالہ جیل اور گردونواح میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے 6 کلومیٹر کے علاقے میں اضافی پولیس تعینات کردی گئی ہے، جبکہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے قریب کنٹینرز کی بڑی تعداد پہنچا دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل کے سامنے واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہے اور جیل کے اطراف اینٹی رائٹ فورس تعینات کردی گئی ہے۔

راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پر 8 مقامات پر نئے ناکے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی، جبکہ اڈیالہ روڈ سے گزرنے والے افراد کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جائیں گے۔

راولپنڈی: پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ روڈ اور گردونواح کے شہری پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔ راولپنڈی انتظامیہ نے پہلے ہی 8 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔