روسی تیل تنصیبات پر حملے، امریکا نے یوکرین کو بڑی دھمکی دے ڈالی

واشنگٹن کی جانب سے اس طریقہ کار کو روکنے کی دھمکی یوکرین پر ایک اہم دباؤ تصور کی جا رہی ہے


ویب ڈیسک October 12, 2026
وائٹ ہاؤس نے امریکی شہروں کو نشانہ بنانے کے متنازع بیان کی تردید کردی (فوٹو: فائل)

امریکی انتظامیہ نے یوکرین پر دباؤ بڑھاتے ہوئے مبینہ طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر کیف نے روس کی آئل ریفائنریوں اور دیگر توانائی تنصیبات پر حملے جاری رکھے تو واشنگٹن یوکرین کے لیے امریکی ہتھیاروں کی خریداری کا نظام معطل کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے یوکرین اور بعض یورپی دارالحکومتوں سے رابطہ کرکے روسی تیل تنصیبات پر حملے روکنے پر زور دیا۔

اس کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو بھی محدود کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ معلومات فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سے سامنے آئی ہیں، تاہم رائٹرز نے ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی۔

رپورٹ میں خاص طور پر PURL (Prioritised Ukraine Requirements List) کا ذکر کیا گیا ہے، جس کے ذریعے یورپی ممالک امریکی ہتھیار خرید کر یوکرین کو فراہم کرتے ہیں۔

واشنگٹن کی جانب سے اس طریقہ کار کو روکنے کی دھمکی یوکرین پر ایک اہم دباؤ تصور کی جا رہی ہے۔