مردان؛ سابق صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو کی رہاش گاہ پر پولیس کا چھاپہ

پولیس چھاپے کے دوران ظاہر شاہ طورو موجود نہیں تھے


ویب ڈیسک October 12, 2026

پشاور:

مردان میں سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کی رہائش گاہ اور حجرے پر پولیس نے چھاپہ مارا تاہم انہیں گرفتار نہ کیا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس چھاپے کے دوران ظاہر شاہ طورو موجود نہیں تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

بعدازاں، پیر کی صبح پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہے، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے 8 اہم رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔

سینیئر پولیس افسر کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی اور صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔