کراچی:
کراچی میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب آج اور کل گرم دن متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، آج زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری اور بدھ کو 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
کراچی میں صبح 11 بجے درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم دوپہر 2 بجے تک درجہ حرارت بڑھ کر 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک پہنچ گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد سے بتدریج کم ہو 32 فیصد پر آگیا جس کے سبب موسم انتہائی خشک ہوگیا۔
شہر میں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی سمت کی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ سمندری ہواؤں کی رفتار انتہائی کم ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ستمبر کی طرح اکتوبر کا مہینہ بھی معمول سے زیادہ گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا، رواں سیزن ایل نینو کے باعث شہر میں بارشیں بھی نہیں ہو سکی تھیں۔